عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//آرائز ہنڈائی نے اتوارکو کشمیر کے دو اہم مقامات پر ہنڈئے آلوئز راونڈ سروس مہم کامیابی سے منعقد کی۔ یہ مقامات عامر فوزیہ اینڈ کمپنی فلنگ اسٹیشن، بمنہ ٹینگ پورہ اورامرگڑھ سوپور ہیں۔مہم کا مقصد ہنڈائی کی جامع آٹوموٹو سروسز کو صارفین کے قریب لانا تھا، جس میں سیلز، سروس، گاڑی کا جائزہ، ایکسچینج، اور ٹیسٹ ڈرائیو جیسی سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کرنا۔ اس میں موجودہ ہنڈائی مالکان کے ساتھ ساتھ ممکنہ خریداروں کو بھی سہولت دی گئی۔مہم کا افتتاح ٹینگ پورہ میں عامر فوزیہ اینڈ کمپنی فلنگ اسٹیشن کے جنرل منیجر رئیس احمد بابا نے کیا۔امرگڑھ سوپور میں مہم کا افتتاح ارائز ہنڈائی کے جنرل منیجر سروسز محمد سلیم نے کیا۔مہم کے دوران کئی سہولیات صارفین کو فراہم کی گئیں۔ارائز ہنڈائی کے نمائندوں نے اس موقع پر کہاکہ ہنڈائی کا تعلق صارفین سے صرف خریداری تک محدود نہیں ہے بلکہ وہ ہر مرحلے پر صارفین کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا’’Hyundai Always Around میں ہم ہر مالک کے سفر کے دوران ایک قابلِ اعتماد ساتھی بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد صرف گاڑی نہیں بلکہ لوگوں کی دیکھ بھال اور طویل المدتی اعتماد ہے‘‘۔مہم کے ذریعے ہنڈائی نے صارفین کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرتے ہوئے شفافیت، سہولت اور بہترین کسٹمر سروس کے عزم کو دوبارہ سے اجاگر کیا۔