ممبئی // معروف فلمی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے لائو ڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دوسروں کو تکلیف پہنچتی ہے ۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوںنے کہا کہ اذان کو لاوڈ اسپیکر پر نہیں دینا چاہئے، اس سے پریشانی ہوتی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے ’’پچاسوں سال تک لاوڈ اسپیکر پر اذان دینا حرام رہا، لیکن اب جب حلال ہوا ہے تو ختم ہی نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اذان دینا ٹھیک ہے لیکن لائوڈ اسپیکر پر آزان دینے سے دوسروں کو پریشانی ہوتی ہے۔اُمید ہے کہ لوگ خود کو ہو رہی پریشانی کو سمجھتے ہوئے لاوڈ اسپیکر پر اذان دینا خود ہی بند کردیں گے ۔ان کے اس ٹویٹ پر ایک صاحب نے ٹویٹ کرتے ہوئے جاوید اختر کو لکھا ہے ’’ ہمارے یہاں روز مندروں پر بھجن بجتے ہیں اس پر آپ کی کیا رائے ہے جس کے جواب میں انہوں نے لکھا ہے ’’وہ مندر ہو یا مسجد کبھی کسی تہوار پر لائوڈ سپیکر ہو تو چلو ٹھیک ہے ،لیکن روز روز نہ تو مندر میں ہونا چاہئے نہ مسجد میں ۔‘‘انہوں نے لکھا ہے ہزاروں سال ازان لائوڈسپیکر کے بغیر دی گئی تھی۔