جموں//کمشنر سیکریٹری پی ایچ ای ، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول اجیت کمار ساہو نے کٹھوعہ کی بڑی کنالوں اور توی میں سے ملبہ نکالنے اور صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔کمشنر سیکریٹری نے آج مختلف کنالوں میں ملبہ نکالنے کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے عمل آوری ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ یہ کام جلد از جلد مکمل کریں تاکہ جموں صوبے میں لوگوں کو آبپاشی کی بہتر سہولیات دستیاب ہوسکے۔اُنہیں بتایا گیا کہ اِن کنالوں کی بدولت 4500 ایکڑ اراضی کو آبپاشی کی سہولیات دستیا ب ہوتی ہے۔اُنہیں مزید جانکاری دی گئی کہ کسانوں کو 3000کلومیٹر لمبی چھوٹی بڑی کنالوں کے ذریعے سے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔اے کے ساہو نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ کنالوں کے باندھوں پر ناجائز قبضہ ہٹانے کے لئے اِقدامات کریں۔اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اِن کنالوں میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکے ۔ اِس موقعہ پر اَفسروں کی ایک ٹیم بھی اُن کے ہمراہ تھی۔