ڈوڈہ //جمعہ کی شب پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ اتوار کی شب جاری رہا تاہم دن میں موسم نے کئی رنگ بدلے۔ کبھی دھوپ اور کبھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی. اس دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ متواتر بارشوں کے باعث جہاں رابطہ سڑکیں مزید خستہ حال ہوئیں جبکہ درجنوں دیہات میں پانی و بجلی نظام متاثر ہوا ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے سڑکوں کی بہتر حالت بنانے و پانی و بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔