لکھنؤ// اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو اعلان کیا کہ ریاستی حکومت مئی ماہ کے آخر تک ریاست میں مہاتما گاندھی نیشنل روزگار گارنٹی یوجنا کے تحت تقریبا 5ملین ریاستی شہریوں کو روزگار فراہم کرے گی۔وزیر اعلی نے یہ اعلان یہاں لوک بھون میں روزگار سیوکوں کے اکاونٹ میں 225.39 کروڑ روپئے ٹرانسفر کرنے کے لئے منعقد پروگرا م میں کیا ۔انہوں نے گرام روزگار سیوکوں سے لوگوں کو روزگار دستیاب کرانے میں اپنی ذمہ داری نبھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مئی کے آخر تک ریاست میں 50لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرناہے ۔ان سبھی کو روزگار دینے میں گرام روزگار سیوکوں کی ذمہ داری بڑھے گی۔گرام روزگار سیوکوں منریگا میں کام کی مانیٹرنگ کرتے ہیں۔نومبر 2016 سے ہی ان کے بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی۔انتظامی مد میں پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی ادائیگی نہیں ہوپارہی تھی۔