عاصف بٹ
کشتواڑ //کشتواڑ ضلع کے ڈڈپیٹھ علاقے میں جمعہ کی صبح آگ کی ہولناک واردات میں رہائشی مکان و دودکانیں جل کرخاکستر ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ڈڈپیٹھ علاقہ میں بشیر احمد ولد عبداللہ ڈار کے ایک منزلہ رہائشی مکان آگ کی واردات میں جل کر خاکسترہوا جبکہ اُسکے ساتھ موجود دوکانیں بھی جل گئی جن میں لاکھوں روپے ملکیت کا سامان موجود تھا۔آگ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ پولیس فائر سروس و رضاکارنہ تنظیم نے بچائو کارروائی عمل میں لائی اور کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایاگیا تاہم آگ کے سبب مکان و دکانوں کو بھادی نقصان پہنچا تھا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور معلوم نہ ہوسکا وہی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ انتظامیہ کی جانب سے ریڈکراس سے متاثرین کوفوری مدد فراہم کی گئی ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بشیر احمد انتہائی غریب ہے۔ انھوں نے انتظامیہ سے اسکی مدد کرنے کی اپیل کی۔