آزادی کی تقریبات کے دوران حادثات چلی میں 25 افراد کی موت

یو این آئی

سینٹیاگو// چلی میں 15 سے 19 ستمبر تک چلی کے سالانہ جشن آزادی ‘فیسٹاس پیٹریاس’ کے دوران سڑک حادثات میں کل 25 لوگوں کی موت ہو ئی۔چلی کے افسرام کے مطابق گیارہ افراد کچلنے سے ، چھ افراد ٹکر ہونے کے باعث، چار افراد تصادم سے اور چار گاڑیاں الٹنے سے ہلاک ہوئے ۔وزیر تعمیرات عامہ جیسیکا لوپیز نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کم اموات ہوئیں، سال 2022 میں 40 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔کارابینیروس (ملٹریائزڈ پولیس) کے نیشنل ڈائریکٹر آف آرڈر اینڈ سیکیورٹی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ نشے میں گاڑی چلانے کے الزام میں کل 393 افراد کو گرفتار کیا گیا۔