یو این آئی
نئی دہلی/ابوظہبی کے اتحاد ایرینا میں 16 دسمبر کو ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کی مینی نیلامی میں کل 350 کھلاڑی شامل ہیں، جن میں سے 40 نے خود کو زیادہ سے زیادہ بیس پرائس دو کروڑ روپے پر درج کیا ہے ۔ ان میں صرف دو ہندوستانی کھلاڑی شامل ہیں: وینکٹیشا یئر اور روی بشنوئی۔کیمیرون گرین سب سے مہنگے کھلاڑی بننے کی توقع رکھتے ہیں اور انہوں نے خود کو بیٹس مین کے طور پر درج کیا ہے ، جبکہ وہ پہلے سیٹ میں نظر آئیں گے ۔ کوئنٹن ڈی کاک، دُنیت ویللا لاگے اور جارج لنڈے کو بھی حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ، یہ تینوں کھلاڑی لانگ لسٹ کا حصہ نہیں تھے ۔ٹیموں کی مانگ کے مطابق 35 نئے کھلاڑی بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ 350 کھلاڑیوں میں سے 240 ہندوستانی اور 110 غیر ملکی ہیں۔ اس فہرست میں نکھل چودھری کا بھی نام شامل ہے ، جنہوں نے 2017 میں پنجاب کے لیے لسٹ اے اور ٹی20 میں ڈیبیو کیا تھا، لیکن بعد میں کووڈ کے دوران آسٹریلیا منتقل ہو گئے اور وہیں مقیم ہو گئے ۔ انہیں ہندوستانی انکیپڈ کھلاڑی کے طور پر نیلامی میں شامل کیا گیا ہے ، جبکہ وہ آسٹریلیا میں گھریلو کرکٹ اور بگ بیش لیگ کھیل چکے ہیں۔نیلامی کا آغاز کیپڈ کھلاڑیوں کے سیٹ سے ہوگا، جس میں بیٹس مین، آل راؤنڈرز، وکٹ کیپر-بیٹس مین، فاسٹ بولرز اور اسپنرز کے الگ الگ سیٹ شامل ہیں۔ اس کے بعد انکیپڈ کھلاڑیوں کا مکمل راؤنڈ ہوگا۔ ایکسلیریٹڈ پروسیس کھلاڑی نمبر 70 کے بعد شروع ہوگی۔نیلامی میں کل 77 سلاٹ بھرنے ہیں، جن میں سے 31 غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مختص ہیں۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے پاس سب سے بڑا بجٹ 64.30 کروڑ روپے کا ہے اور ان کے پاس کل 13 سلاٹ خالی ہیں، جن میں چھ غیر ملکی سلاٹ شامل ہیں۔
جموں و کشمیر کے 8کھلاڑی شارٹ لسٹ میں شامل
یو این آئی
جموں/جموں وکشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن (جے جے کے سی اے ) کے بینر کے تحت کھیلنے والے 8 کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نیلامی 2026 کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔ جے کے سی اے حکام نے بتایا کہ 16 دسمبر کو ابو ظہبی میں ہونے والی نیلامی کے لئے 8 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ لسٹ کئے جانے والے کھلاڑیوں میں عاقب نبی، لون ناصر مظفر، عاطف مشتاق، وسیم کھانڈے ،وویو رنت شرما، عابد مشتاق،کامران اقبال اور اشون مرگن شامل ہیں۔ میڈیا ایڈوائزری کے مطابق آئی پی ایل 2026 نیلامی کے لئے کل 1390 کھلاڑیوں میں سے 350 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جن میں سے 240 کھلاڑی ہندوستان کے ہیں جبکہ 110 باقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔