Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

آئی سی سی ہال آف فیم میں نام آنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے :دھونی

Mir Ajaz
Last updated: June 10, 2025 9:25 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

یواین آئی

نئی دہلی/ہندوستان کے عظیم ترین کپتانوں میں سے ایک ایم ایس دھونی نے ہا ل آف فیم میں ان کا نام شامل ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، “آئی سی سی ہال آف فیم میں نام آنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔ دنیا بھر کے عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام دیکھنا میرے لیے فخر کی بات ہے ۔ یہ لمحہ میرے لئے ہمیشہ یادگار رہے گا ۔”سابق کپتان دھونی کو پیر کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے ہال آف فیم میں شامل کیا ہے ۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے ہندوستان کے 11ویں کرکٹر ہیں۔ دھونی کے ساتھ آئی سی سی نے سات دیگر کھلاڑیوں کو بھی اس اعزاز سے نوازا ہے ۔آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ ہال آف فیم کے ذریعے ہم ان کھلاڑیوں کی عزت افزائی کرتے ہیں جنہوں نے شاندار کھیل پیش کرکے کرکٹ کو خاص بنایا اور نئی نسلوں کو متاثر کیا۔ مسٹرجے شاہ نے کہا، “اس سال ہمیں 7 شاندار کھلاڑیوں کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرنے کا موقع ملا ہے ۔ میں آئی سی سی کی جانب سے سب کو دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ امید ہے کہ یہ اعزاز ان کے لیے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔”آئی سی سی نے دھونی کے ساتھ آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور گریم اسمتھ، نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری، پاکستان کی خواتین کرکٹر ثناء میر، اور انگلینڈ کی سارہ ٹیلر کو اپنے ہال آف فیم میں شامل کیا ہے ۔ ان کھلاڑیوں کے حق میں آئی سی سی کے سینئر ایگزیکٹو اور میڈیا کے اراکین نے ووٹنگ کی تھی۔ دھونی یہ اعزاز حاصل کرنے والے ہندوستان کے 11ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ آئی سی سی نے دھونی کے کیریئر کے بارے میں کہا، “17,266 بین الاقوامی رنز، 829 شکار اور 538 میچز… یہ اعدادوشمار نہ صرف ان کی صلاحیتوں بلکہ ان کی تسلسل، فٹنس اور طویل کیریئر کا ثبوت ہیں۔” آئی سی سی کی جانب سے ہال آف فیم 2025 کی فہرست میں کل 7 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ، جن میں 5 مرد اور 2 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ مرد کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ، ہندوستان کے مہندر سنگھ دھونی، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ، اور نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری شامل ہیں۔جبکہ خواتین کرکٹرز میں پاکستان کی ثناء میر اور انگلینڈ کی سارہ ٹیلر کو یہ اعزاز ملا ہے ۔ دھونی اب تک کے واحد ہندوستانی کپتان ہیں جنہوں نے ہندوستان کو تینوں آئی سی سی ٹرافیز [؟] 2007 ٹی 20 ورلڈ کپ، 2011 ون ڈے ورلڈ کپ، اور 2013 چیمپئنز ٹرافی جتوائی ہیں۔ ان کی قیادت میں ہندوستان ٹیسٹ میں بھی نمبر ون ٹیم بنا۔ اگرچہ انہوں نے 15 اگست 2020 کو بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن وہ اب بھی آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مہو سے ولو تک سڑک رابطہ نہ ہونے سے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا لوگوں کی ہسپتال ، پلوں اور حفاظتی بنڈوں کی تعمیر اور راشن سٹور کو فعال بنانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
نوشہرہ کے جنگلات میں بھیانک آگ | درخت سڑک پر گرنے سے آمد و رفت معطل
پیر پنچال
جموں میں 4بین ریاستی منشیات فروش گرفتار
جموں
ڈوبا پارک بانہال میں کھاه رائٹرس ایسو سی ایشن کا محفل مشاعرہ ممبر اسمبلی کے ہاتھوں کھاہ زبان کی دو کتابوں کی رسم رونمائی اور ویب سائٹ لانچ
خطہ چناب

Related

سپورٹس

بیس جمپنگ دنیا کی سب سے خطرناک تفریحی کھیل سرگرمیوں میں سے ایک

June 17, 2025
سپورٹس

گل کی کپتانی میں کوہلی اور روہت کی خصوصیات:بٹلر

June 17, 2025
سپورٹس

سبالینکا نے گاف پر تبصرے کیلئے معافی مانگی

June 17, 2025
سپورٹس

سوفی ڈیوائن ویمنز ورلڈ کپ کے بعدیک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گی

June 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?