جموں//نجی ایف ایم ریڈیو سٹیشن 92.7 BIG FMکی طرف سے یوم آزادی کے حوالہ سے متعدد مقامات پر شجر کاری مہم چلائی گئی ۔ اس سلسلہ میں جموں میں بھی ’بھگوان آپ کا ہرا کرے‘ کے عنوان سے ایک شجر کاری مہم چلائی جا رہی ہے اس کے تحت بلیدان ستمب پر ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر نوجوانوں کو خراج عقیدت کے طور پر سینکڑوں کی تعداد میں پودے لگائے گئے۔ 92.7 BIG FM پروگرام ہیڈ نے اس موقعہ پر اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم اپنے مستقبل کے لئے ایک پود ا بھی نہیں لگا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ سال بھر ہر ہفتے ایک نہ ایک مقام پر پودے لگائے جائیں گے تا کہ جموں کو ہرا بھر ا کیا جا سکے ۔ اس موقعہ پر ایم جے جوہی، راہل اور دیگر رضاکار بھی موجود تھے جب کہ اس کے لئے ایس ایف آر آئی کا بھی اشتراک حاصل تھا۔