کشتواڑ//پولیس نے 72 گھنٹوں کے اندر چوری کا معاملہ حل کرتے ہوئے دولاکھ روپے سے زائدمالیت کاسامان برآمد کیا ۔ خورشید احمد ولد عبدلقیوم ساکنہ ٹٹانی سروڈ کی جانب سے پولیس پوسٹ درابشالہ میں تحریری شکایت درج کی گئی تھی جس میں انھوں نے بتایا کہ انکا سامان جسکی کل قیمت دو لاکھ تیس ہزار کے قریب ہے، چند نامعلوم افراد نے چوری کیا۔جسکے بعد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دیوندر سنگھ نے انسپکٹر نصیر احمد کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی جسکے بعد پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے 72 گھنٹوں کے اندر ہی اس کام میں ملوث شخص کو گرفتار کیا جسکی شناخت عبدا لطیف ولد فلی گوجرساکنہ بروتی سروڈ کے طور ہوئی ۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ کشتواڑ میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔