سرینگر//انسداد رشوت ستانی ادارے’’ انٹی کورپشن بیورو‘‘ نے ڈی ایف او، اونتی پورہ میں تعینات سابق جونیئر اسسٹنٹ کے خلاف عدالت میں بدعنوانی کے کیس کے سلسلے میں اینٹی کورپشن پلوامہ کی خصوصی عدالت میں فرد جرم پیش کیا۔ بیورو نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر5/2019پولیس تھانہ اینٹی کورپشن بیورو اننت ناگ میں زیر دفعہ5شق(1) جموں کشمیر انسداد کورپشن قانون مجریہ2006(ترمیم شدہ2014) اس وقت درج کیا تھا جب مذکورہ ملازم کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔شکایت گزار کا کہنا تھا کہ وہ کھنموہ صنعتی مرکز ،سوم میں ایک فیکٹری چلا رہے تھے اور انکی لائسنس کا معیاد فروری2019میں ختم ہوا تھا اور وہ اس کی تجدید کرانا چاہتا تھااور اس کیلئے انہوں نے ڈی ایف ائو دفتر اونتی پورہ کے کئی بار چکر لگائے۔ شکایت گزار نے کہا کہ مذکورہ جونیئر اسسٹنٹ نے لائسنس کی تجدید کیلئے7ہزار روپے کی رقم بطور رشوت طلب کی،جبکہ اس نے اس رقم میں کمی کرنے کا اصرار کیا تھا۔ اس دوران شکایت گزار نے اینٹی کورپشن بیورو سے رابطہ قائم کیا اور کیس درج کرنے کے بعد ایک جال بچھایا گیا،جس کے دوران جونیئر اسسٹنٹ کو رنگے ہاتھوں7ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ بیورو کا کہنا ہے کہ اس دوران تحقیقات میں آزاد گواہوںکے بیچ ٹیم کا بیان قلمبند کیا گیا،جس سے یہ ثابت ہوا کہ مذکورہ جونیئر اسسٹنٹ نے رشوت طلب کیا تھا اور بعد میں رشورت بھی لی۔اس سلسلے میں عدالت میں فرد جرم پیش کیا گیا،جبکہ کیس کی آئندہ سماعت3اپریل کو مقرر کی گئی ہے۔