پرویز احمد
سرینگر / جموں صوبے میں 7 بچوں سمیت ڈینگی کے 52 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے اور اسطرح جموں و کشمیر میں ڈینگی متاثرین کی تعداد 6240ہوگئی ہے۔ اس دوران ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 13بنی ہوئی ہے۔جموں صوبے میںوبائی بیماریوں پر نظر گزر رکھنے کیلئے تعیناتڈیوژنل نوڈل آفیسر ڈاکٹر ہرجیت رائے نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں ڈینگی کی تشخیص کیلئے 201ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7کمسن بچوں سمیت 52افراد کے ڈینگی سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 52متاثرین میں 32مرد اور 20خواتین شامل ہیں۔ ڈاکٹر رائے نے بتایا’’ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 13بنی ہوئی ہے۔ ڈیوژنل نوڈل آفیس جموں کے اعداد و شمار کے مطابق سوموار کو ضلع جموں میں 24، سانبہ میں 1 ، ادھمپور میں 18، ریاسی میں 4، راجوری میں 1، پونچھ میں 1 جبکہ رام بن میں 3تین افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس دوران کٹھوعہ ، ڈوڈہ اور کشتواڑ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی شخص گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثر نہیں ہوا ہے اور وادی میں ڈینگی متاثرین کی مجموعی تعداد 10بنی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں ڈینگی کی تشخیص کیلئے مجموعی طور پر 21ہزار 401ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6ہزار 799ہوگئی ہے۔