اجمیر/یواین آئی/ راجستھان کے اجمیر ضلع کے کشن گڑھ پولیس اسٹیشن نے 40 سال سے مفرور رہنے والے ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔تھانہ کے پولیس انسپکٹربنسی لال پانڈار نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سات مئی 1983 کو پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ملزموں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تب ملزم محض 18 سال کا تھا۔ آج جب اسے پولیس نے گرفتار کیا ہے تو اس کی عمر ساٹھ سال کے قریب ہے ۔ پولیس نے ملزم سریندر سنگھ والمیکی ساکن مانک پور تھانہ، بوڑیا چیک ضلع ، یمنا نگر ، ہریانہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس ملزم کو عدالت میں پیش کرے گی۔