سرینگر// جموں کشمیرسرکار نے 2 اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسران (اے آرٹی اﺅز) کو صوبائی کمشنر کشمیر دفتر کے ساتھ منسلک کردیا ہے۔ جبکہ حمایت سکیم کے چیف آپریٹنگ افسر کپل شرما کا تبادلہ عمل میں لاکر انہیں مزید تقرری کیلئے جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں انتظار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے ہفتہ کو ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور شمالی کشمیر کے کپوارہ میں تعینات اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر(اے آرٹی او) کو صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر کے ساتھ منسلک کیا گیا۔کمشنر سیکریٹری عمومی انتظامی محکمہ منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا” انتظامیہ کے مفاد میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر(اے آرٹی اﺅ) اننت ناگ پیرزادہ شبیر احمد اور انچارج اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر(اے آرٹی اﺅ) کپوارہ مختار احمد صوفی کو فوری طور پر صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔