نئی دہلی//یو این آئی// سنیکت کسان مورچہ کے قومی کنونشن اتفاق رائے سے ملک کے ہر گاوں میں اپنی تحریک کو توسیع دینے اور 25ستمبر کو بھارت بند کی اپیل کرنے کے ساتھ جمعہ کو اختتام پذیر ہوا۔ اس نے کسانوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ مظفر نگر میں ایس کے ایم کی ریلی کواحتجاج کا ایک بڑا مظاہرہ بنانے کی مکمل کوشش کریں۔
مختلف کسانوں، زرعی مزدوروں، ٹریڈ یونینوں، خواتین، طلبا، نوجوانوں، تجارتی اداروں کے 90مقررین کو 2000سے زیادہ نمائندوں نے تین ذرعی قوانین کو منسوخ کرنے تمام زرعی پیداوار کی خرید کی قانونی گارنٹی دینے ، نئے بجلی بل کو منسوخ کرنے اور این سی آر میں ایئرکوالٹی کے نام پر کسانوں پر مقدمہ چلانے پر پابندی لگانے کی مانگ کی گئی۔سبھا نے بار بار اقلیتوں پر فرقہ وارانہ حملہ کرنے اور ملک کی قدتی اثاثہ اور عوامی علاقہ کو کارپوریٹ اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو فروخت کرنے کے خلاف نعرے بھی لگائے ۔ ان اور دیگر متعلقہ موضوعات پر قراردادیں منظور کی گئیں۔اس موقع پر کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر آشیش متل نے کہاکہ یہ بالکل واضح ہے کہ آج پوری کسان برادری زرعی، فوڈ اسٹوریج اور زرعی بازار کے تمام پہلووں پر کارپوریٹ اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کنٹرول سے لڑنے کے لئے مجبور ہیں۔ ان تبدیلیوں سے کسان قرض، خودکشی اور زمین سے بے دخلی میں بڑے پیمانہ میں اضافہ ہوگا۔