عظمیٰ مانٹرنگ ڈیسک
ممبئی// وزیر اعظم نریندر مودی مہاراشٹر کے دورے پر ہیں۔ مہاراشٹر پہنچنے پر سی ایم ایکناتھ شندے نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران جمعہ کو وزیر اعظم نے سولاپور میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم مودی نے صبح جنوبی مہاراشٹر کے سولاپور میں ایک عوامی تقریب میں ریاست کے لیے تقریباً 2000 کروڑ روپے کے آٹھ اٹل مشن فار ریجویوینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔مودی نے مہاراشٹر کے سولاپور میں شہری پردھان منتری آواس یوجنا کے کچھ استفادہ کنندگان کو گھروں کی چابیاں حوالے کیں۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ رام مندر کی پران پرتشٹھا سے پہلے میں کچھ سنتوں کی ہدایت پر عمل کرنے میں مصروف ہوں اور میں ان کی پیروی کرتا ہوں۔ یہ بھی ایک اتفاق ہے کہ اس کی شروعات مہاراشٹر کے ناسک سے پنچاوتی کی سرزمین سے ہوئی۔ آج رام بھکتی سے بھرے اس ماحول میں مہاراشٹر کے ایک لاکھ سے زیادہ خاندانوں کے گھر داخلہ کی تقریب ہو رہی ہے۔ مہاراشٹر کے یہ ایک لاکھ سے زیادہ خاندان بھی 22 جنوری کو شام کو اپنے پکے گھروں میں رام جیوتی روشن کریں گے۔مہاراشٹر میں پی ایم اے وائی-اربن اسکیم کے تحت بنائے گئے مکانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پی ایم مودی جذباتی ہوگئے۔