شوپیان // ضلع شوپیان میں بجلی کی پریشانیوں کے ازالہ کے لئے ڈپٹی کمشنر سچن کمار واشیا نے ضلع کے21 پنچایتوں میں 10 نئے 100اور63 کے وی اے سب اسٹیشنوں کی تشکیل اور ایل ٹی نیٹ ورک کی بہتری کے لئے 49لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔اس اقدام سے 21 پنچایتوں کے عوام کو بجلی کی بہتر سپلائی فراہم ہوگی۔ضلع انتظامیہ کو مختلف بلاک دیوس پروگراموں کے دوران اور مختلف وفود نے کئی بار کم وولٹیج اور خراب ایل ٹی نیٹ ورک کے معاملات بھی اٹھائے تھے۔63کے وی اے سب اسٹیشنوں کو شیخ محلہ (ترکہ و انگام) ، نئی بستی چیک (نوگام) ، کھانڈے محلہ ، میر محلہ اور چوپان محلہ (چوان) ، دارالعلوم (صفاناگری) ، سیدقاردین محلہ پاندچھن ،چنار کالونی سانگرن، گلاب ٹینگ ماگرے محلہ سانگرن اور کھروارا روڈمیں ایچ ٹی اور ایل ٹی نیٹ ورک کے ساتھ جوڑا جائے گاجس پر 29.82لاکھ روپئے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔اس کے علاوہ ڈانگرپورہ (کیلر) میں ایچ ٹی / ایل ٹی نیٹ ورک کے ساتھ ایک نیا 100 کے وی اے ا سب اسٹیشن بنایا جائے گا جبکہ احسان پورہ (کچھ ڈورو اے) میں 63 کے وی اے ا سب اسٹیشن کو اپ گریڈ کرکے 100 کے وی سب اسٹیشن میں بنایا جائے گاجس پر 5.80 لاکھ لاگت آئے گی۔نیو کالونی مولو (ڈانگرپورہ ) ، آستان محلہ ووئن (سانگرن) ، زام پتھری ، رائے اور چک پورہ (کاپرن) ، چنار محلہ (صفاناگری) ، کچھ ڈورو نزدیک عیدگاہ ،لوس دنیو اور مقدم محلہ میں ایل ٹی نیٹ ورک کی بہتری کیلئے 13.35 لاکھ کی منظوری دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان کاموں کو ایک ماہ کے اندرفاسٹ ٹریک بنیادوں پرمکمل کیا جائے۔ ایگزیکٹو انجینئر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہفتہ وار بنیادوں پررپورٹ پیش کریں۔