بانہال // بانہال اور اس کے اطراف میں پْر خطر رابطہ سڑکوں پر مسافر گاڑیوں میں اور لوڈنگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بانہال پولیس نے ایسی ایک گاڑی کو ضبط کیا ہے جو بیس مسافروں کو لیکر جا رہی تھی۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن بانہال میں انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی دفعہ کے تحت کیس درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایچ او بانہال اعجاز وانی کی قیادت میں بانہال پولیس نے قصبہ کے ہولن علاقے میں بانہال سے چاپناڑی کی طرف جانے والی ایک ٹاٹا سومو نمبر JK- 14B/5068 کو روک لیا ،جس میں بیس افراد سوار تھے ، مسافروں میں سکول جانے والے بچے سومو کی چھت پر چڑھے ہوئے تھے۔ پولیس نے گاڑی کو ضبط کرکے پولیس تھانہ بانہال پہنچایا جہاں اس کی ضبطی عمل میں لائی گئی اور ایک معاملہ زیر نمبر 112 زیر دفعہ 336 رنبیر پینل کوڈ درج کرکے ڈرائیور جوگیندر سنگھ ولد درشن سنگھ ساکنہ چاپناڑی بانہال کو گرفتار کیا ہے۔