جموں//گوجربکروال دیش تحریک انصاف کے صدر چوہدری نزاکت کھٹانہ نے ریاستی گورنرانتظامیہ سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ جموں کے مختلف علاقوں میں 1990سے رہ رہے گوجربکروال طبقہ کے غریب کنبوں کونہ ہٹانے کامطالبہ کیاہے۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوجربکروال دیش تحریک انصاف کے صدر چوہدری نزاکت کھٹانہ نے ریاستی حکومت کی جانب سے جموں کے مختلف مقامات پررہ رہے گوجربکروال لوگوں جو 1990 میں جبری طورپرسرحدوں سے ہٹائے تھے اوراب یہ لوگ جموں شہرکے کنجوانی، سینک کالونی ،بتھنڈی، رائیکہ ، رگوڑہ، سدھرا، بترا،نگروٹہ،راجپورہ منڈی، للیال ،کاہنہ چک، مڑھ،تحصیل گول گجرال،کرنالہ چک ، بیلی چرانااوردیگرمسلم گوجربکروال بستیوں میں رہ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کے پاس فاریسٹ ،جے ڈی اے، ریونیواورکھڈتوی اراضی پرآبادہیں یہ نہایت غریب لوگ ہیں اورکسمپرسی کی زندگی بسرکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان غریب گوجربکروالوں کوہٹاناناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ جان بوجھ گوجربکروالوں کوایک پروپیگنڈہ کے تحت ہٹانے کیلئے کوشاں ہیں جوناقابل برداشت ہے۔انہوں نے حکومت کوانتباہ دیاکہ اگرغریب گوجربکروال کنبوں کوہٹایاگیاتو ریاست کے خرمن امن میں خلل پڑے گااورگوجربکروال طبقہ کے لوگ سڑکوں پراحتجاج کیلئے مجبورہوجائیں گے۔انہوں نے دفعہ 35A کوہٹانے کی مبینہ سازشوں کی مذمت کی اوراس کے تحفظ کی وکالت کی۔اس دوران پریس کانفرنس میں محمدعباس، ولی خان، چوہدری اسلم، مجیدچوہدری،چوہدری اسلم،عبدالرزاق، علی حسین، چوہدری محمدیوسف ،خالدحسین ودیگران بھی موجودتھے۔