عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی //جھارکھنڈ میں کم بارش کی وجہ سے 17 ضلعوں کے 158 بلاکوں میں خشک سالی کی حالت ہے۔ اس تعلق سے بدھ کے روز وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی صدارت میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں محکمہ زراعت کی درخواست کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان سبھی بلاکوں کو خشک سالی متاثرہ علاقہ قرار دینے کو سفارش کی گئی ہے۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ ان سبھی 158 بلاکوں کو خشک سالی متاثرہ قرار دینے سے متعلق تجویز تیار کریں تاکہ اسے وزارت کونسل کی میٹنگ میں منظوری کے لیے رکھا جا سکے۔