ڈوڈہ//14ویں غفران کرکٹ چمپئن شپ کے سنیچر وار کے میچوں میں ڈوڈہ وارئیرزنے ماڈرن کرکٹ کلب پونے کو اور ابابیل ڈوڈہ نے سُپر جوائنٹ طرون کو شکست دی۔ ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈوڈہ وارئیرز نے14.1آوروں میں104رنز بنائے جس میں وکٹ کیپر نعیم ملک نے21گیندوں پر7چوکوں کی مدد سے 29، اجے سنگھ نے 16اور ونے کمار نے15رنز بنائے۔پونے کی طرف سے آشیش نے17رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کی جبکہ آجنکے شندے نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اپنی پاری کی شروعات کرتے ہوئے پونے وارئیزر نے 19.4آوروں میں صرف101رنز بنا پائی جس میں میر گوکھلے نے30رنز اور آشش نے 12رنز بنائے۔ ڈوڈہ کی طرف سے پنکج شرما نے 3 ، ونے کمار نے3 اور عاقب حیسن نے2وکٹیں حاصل کی۔ادھر دوسرامیچ سُپر جوائینٹ طرون اور یوتھ ابابیل ڈوڈہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 15آوروں میںمخالف ٹیم کو 139رنز کا ہدف دیا ۔ عمیر میر نے 30جبکہ شہباز خان نے21رنز بنائے۔ طرون کی جانب سے شمیم وانی نے3جبکہ مئمن جیت سنگھ اور عاقب ڈار نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔سپر جوائیٹ طرون کی ٹیم نے15آوروں میں 95رنز بنائے جس میں عامر شاہ نے سب سے زیادہ سکور کیا جس میں انہوں نے 37اور سمن جیت نے32رنز بنائے۔ ابابیل کی جانب سے عرفان اور احمد ہاشمی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ عمیر میر کی عمدہ کارکردگی کرکے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔