سری نگر//دبئی گرینڈ انٹرنیشنل اسکول سرینگر کے طلباء گیارویں قومی وومن چیمپئن شپ 2022میں شرکت کر کے چیمپئن ثابت ہوئے ہیں جو 22 سے 25 ستمبر 2022 ء تک کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم لکھنؤ، اتر پردیش میں منعقد ہوئی تھی۔افتتاحی تقریب میں یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ شری برجیش پاٹھک کے ساتھ سرکاری اور نجی شعبے کے دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھے۔ طلباء نے بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ تکنیکی اور بہادری سے حصہ لیا اور کھیلااور ریاست کے لیے 8 تمغے (5 گولڈ، 2 سلور اور 1 کانسی) حاصل کیا۔انعامات حاصل کرنے والوں میںیوسف ، نعمان ،صوفیہ ،زبیدہ ،، مبینہ ، عائزہ، واحدہ، راحیلہ شامل ہیں۔سونے اور چاندی کے تمغے جیتنے والوں کو کمبوڈیا اور ویتنام میں ہونے والی آئندہ ایشیائی اور عالمی چیمپئن شپ کے لیے قومی کوچنگ کیمپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔