عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں کے بھگوتی نگر سے امرناتھ یاترا کے لئے یاتریوں کا کشمیر روانہ ہونے کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے تاہم یاتریوں کی تعداد میں ہر گذرتے دن کے ساتھ کمی واقع ہو رہی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے منگل کی صبح 451 یاتری کشمیر کے لئے روانہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ یاتری جن میں 379 مرد، 51 خواتین، 20 سادھو اور 1 سادھوی شامل تھی، 18 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلگام بیس کیمپ کے لئے 13 گاڑیوں میں 303 یاتری جبکہ بالتل بیس کیمپ کے لئے 5 گاڑیوں میں 148یاتری روانہ ہوئے۔