جموں //نٹرنگ کے 35 برس منانے کے سلسلہ میں نٹرنگ جموں نے اپنا 12 واں نٹرنگ تھیٹر فیسٹول منگل وار سے ساتھ شروع کیا ہے،جس۔فیسٹول کے دوسرے روزرابندر ناتھ ٹائیگور کا تحریر کردہ ڈرامہ ’’پوسٹ ماسٹر ‘‘ پیش کیا گیا جس کے ہدایت کار نیرج کانت ہیں۔ اس ڈرامہ میں کام کرنے والے کلاکاروں میںمنوج کمار للوترہ، آرتی بھگت، ابھینو شرما ،اودت ساگر،اور امنگ شرما شامل ہیں ۔ نٹرنگ کے شاندار 35 سال مکمل ہونے پر نٹرنگ مئی2018سے ہر ماہ 4 روزہ تھیٹر فیسٹول منعقد کر رہا ہے اور28مئی2019سے 12 واں فیسٹول منا یا جارہا ہے جس میں چار تھیٹر پروڈکشنز پیش کر رہے ہیں۔نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکورنے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ اس فیسٹول کے مکمل ہونے سے نٹرنگ نے ملک بھر میں 13مہینوں کے دوران ایک ہی گروپ کے ذریعہ سے 44۔ مختلف ڈرامے پیش کرنے کا پہلے ہی ریکارڈ بنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسٹول کے تیسرے روز یعنی کہ 30 مئی2019کو آتما جت کا ڈرامہ ’’اندھے کانے‘‘ پیش کیا جائیگا۔فیسٹول کے آخری روز ہندی ڈرامہ ’’ریہرسل ‘‘ پیش کیا جائے گا۔یہ تمام ڈرامے نٹرنگ اسٹڈیو تھیٹر ،کچی چھاونی ،جموں میں بعد دوپہر 05:00 بجے پیش کئے جائیں گے ۔بلونت ٹھاکور نے تمام ایکٹروں ،ڈائریکٹروں اور ٹیکنشنوں کو ایسے تواریخی نٹرنگ فیسٹول کے ساتھ منسلک رہنے پر سراہنا کی۔ڈرامہ کرن پریت کورنے پیش کیا تھا جبکہ محمد یاسین نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔