کمپالا// یوگنڈا کے صدر یاویری موسیفینی نے صحت اور انسانی بنیادوں پر 200 قیدیوں کو معافی دے کر رہا کرنے کا حکم دیا۔یوگنڈا کی جیل سروس کے ترجمان فرینک بائن نے منگل کے روز بتایا کہ جن لوگوں کو معاف کیا گیا وہ تمام یوگنڈا کے باشندے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب صدرجمہوریہ نے قیدیوں کو معاف کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، “2021 میں، صدر نے 800 قیدیوں کو معاف کیا تھا۔جیل حکام کی طرف سے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کی طرف سے معافی کا التزام ملکی قوانین میں شامل ہے۔ فرینک بین نے مقامی میڈیا کو بتایا، مشاورتی کمیٹی نے 200 کی فہرست دینے سے قبل زیر غور لانے کے لیے 1,800 ناموں کی فہرست بھیجی تھی۔