کٹھوعہ//یوم اساتذہ کے موقعہ پرڈریم لینڈپارک کٹھوعہ میںکثیرتعدادمیں ٹیچروں نے جمع ہوکر جے اینڈکے ٹیچرس کوآرڈی نیش کمیٹی کے بینرتلے احتجاجی مظاہرہ کیااورریلی نکالی جوڈی سی دفترپہنچ کراختتام پذیرہوئی ۔اس دوران مظاہرے کے دوران ہری سنگھ ،ستیش دتہ،یونس راہی، مہیشور پرشاد،امرناتھ ٹھاکر، مرگیانی سلاتھیہ، جے اینڈکے یونائٹیڈ سکول ٹیچرس ایسوسی ایشن جے کے گورنمنٹ ٹیچرس فورم،جے کے ایس ایس اے ٹیچرس فورم، آل جموں کشمیراینڈلداخ ٹیچرس فیڈریشن ، سکول ایجوکیشن ایمپلائزکوآرڈی نیشن کمیٹی اورآل ٹیچرس ایسوسی ایشن جے اینڈکے نے اساتذہ برادری کے مطالبات اُجاگرکیے اورحکومت سے ان کے ازالہ کی مانگ کی۔اس دوران ٹیچروں نے ایس ایس اے/آرایم ایس اے ٹیچروں ،ماسٹروں اورہیڈماسٹروںکے حق میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگوکرنے، ایس ایس اے ٹیچروں/آرایم ایس اے ٹیچروں ،ٹیچروں،ہیڈماسٹروں کی تنخواہیں سٹیٹ پلان کے ذریعے باقاعدگی سے واگذارکرنے ،دوردرازعلاقوں میں پانچ سال کاعرصہ مکمل کرچکے ماسٹرلیکچراروں اورہیڈماسٹروں کے تبادلے کی مانگ کی۔اس دوران مظاہرین نے حکومت پراساتذہ کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک برتنے کاالزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کوبلاتاخیرٹیچروں کے حق میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی مراعات لاگوکرنااوردیگرمانگوں کوبلاتاخیرپوراکرنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ رمسا/ ایس ایس اے ٹیچروں کوتنخواہیں وقت پرنہ ملنے کی وجہ سے ان کے اہل وعیال کوفاقہ کشی پرمجبورہوناپڑرہاہے ۔ انہوں نے ان ٹیچروں کی تنخواہیں سٹیٹ بجٹ سے واگذارکرنے کومنظوری دینے پرزوردیا۔اس دوران سراپااحتجاج ٹیچروں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اساتذہ برادری کے مسائل کاازالہ کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔اس دوران مظاہرین سے خطاب کرنے والوں میں راجیوکمار، پروین سنگھ،سرجیت سنگھ،رچھپال سنگھ،روپ چند، جوگندرکمار، دھرمیندرسنگھ، دیوی سروپ ،کانتادیوی اورراج کمارشامل تھے۔
اساتذہ کے احتجاجی دھرنے سماج کیلئے تشویشناک بات :رانا
ایس ایس اے ٹیچروں کی مانگوں کوپوراکرنے کامطالبہ کیا
جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے ہڑتال پربیٹھے ایس ایس اے ٹیچروں کے ساتھ ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ریاستی گورنرانتظامیہ سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ آرای ٹی ٹیچروں کی مانگوں پرہمدردانہ غورکیاجائے ۔اس دوران دویندرسنگھ رانانے سابق پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط حکومت پر رہبرتعلیم ٹیچروں کے مسائل کوغیرسنجیدگی سے لینے کاالزام عائد کیا۔یہاں جاری پریس بیان میں دویندرسنگھ رانانے کہاکہ یہ پورے سماج کیلئے تشویش کی بات ہے کہ ہم اساتذہ کوسڑکوں اورگلیوں میں دھرنے اورہرٹالوں پربیٹھ کریوم اساتذہ مناتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اورنوجوانوں کیلئے ان کااحتجاج پراترناتشویشناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کواساتذہ کے ساتھ بات چیت کیلئے راستے کھولنے چاہیئے تاکہ ہزاروں ایس ایس اے ٹیچروں اورطلباء کے تعلیمی سال اورمستقبل کومحفوظ بنایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی ہڑتال کابراہ راست اثر بچوں کی تعلیم پرپڑرہاہے۔رانانے مختلف شعبوں کے ورکروں کی تنخواہیں واگذارنہ ہونے بالخصوص ایس ایس اے ٹیچروں کے حق میںساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگونہ کرنے پرناخوشی کااظہارکرتے ہوئے ریاستی گورنرانتظامیہ سے امیدظاہرکی کہ اساتذہ کے مسائل کاازالہ کیاجائے تاکہ وہ اپنی ڈیوٹیوں پرلوٹ کرسماج کی تشکیل میں اپنارول اداکرنے کے کام میں جٹ جائیں۔