صنعا//یمن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں بارشوں اور سیلاب سے ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔ مسلسل ہونے والی بارشوں میں سڑکیں اور گلیاں تالاب بن گئیں۔ نالے ابل پڑے اور ڈیم سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں ا?نے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ ریلے میں ایک گاڑی بھی بہہ گئی جس میں سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مجموعی طور پر مختلف حادثات میں ہونے والی اموات کی تعداد 10 تک جا پہنچی۔