عظمیٰ نیوز سروس
ڈومینیکا//ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی جیت سے پرجوش ہندوستانی کپتان روہت شرما نے نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور انہیں دوسرے سرے پر بلے بازی کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔میچ کے بعد روہت نے کہا، ‘‘ہمیں معلوم تھا کہ وہ (یشسوی) بین الاقوامی کرکٹ کے لیے تیار ہیں۔ گزشتہ دو برسوں میں ان کی پرفارمنس نے ظاہر کیا تھا کہ وہ بڑے اسٹیج کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے صبر اور سنجیدگی سے بیٹنگ کی اور اپنے مزاج کا مظاہرہ کیا۔ کسی بھی وقت ایسا محسوس نہیں ہوا کہ وہ جلدی میں یا اپنے منصوبوں سے دور جارہے ہیں۔ یہ دیکھ کر اچھا لگا۔”