جموں //بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی نے گوڈ فرائی ڈے کے موقعہ پر سینٹ پال کے چرچ ریذیڈنسی روڈ اور سینٹ پیٹر کیتھولک چرچ پریم نگر میں عالمی خصوصاً ریاست کے امن و خوشحالی کی دعا کی۔اس موقعہ پر عیسائی برادری طبقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد گرجا گھر میں موجود تھی،گرجا گھر میں منیجمنٹ کمیٹی کے علاوہ یدھ ویر سیٹھی نے بھی کھانا تقسیم کیا۔اس موقعہ پر یدھ ویر سیٹھی نے عبادت میں تھوڑا سا وقت گُذارا اور کہا کہ ہمیں عالمی امن کے لئے دعا کرنی چاہتے اور لوگوں میں مدد کرنے چاہیے ۔اس موقعہ پر جگل ڈوگرہ ،روبینہ اختر پاپو رام پرساد ،روہت چودھری بھی موجود تھے۔عیسائی عقیدے کے مطابق ’گڈ فرائیڈے‘ وہ دن ہے جب حضرت عیسی ٰکو فلسطین کے شہر بیت المقدس میں مصلوب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا مسیحی عقائد کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صلیبی موت کی یاد کو گڈ فرائی ڈے کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا اس دن کی جانے والی خصوصی دعائیہ تقاریب کا مقصد دراصل کرائسٹ کے ان دکھوں کو یاد کرنا ہوتا ہے جو انہوں نے عوام کے لیے اپنے سر پر اٹھا لئے۔