پٹنہ// بہار میں طوفان یاس کی وجہ سے مجموعی طور پر سات افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ طوفان کے مد نظر کم دباؤ کا علاقہ بننے کی وجہ سے ریاست کے بیشتر حصوں میں جمعہ بھاری بارش ہوئی۔در اصل اڑیسہ اور مغربی بنگال میں بدھ کے روز دستک دینے کے بعد ، 26 مئی کی آدھی رات سے خطرناک چکرواتی طوفان یاس نے جھارکھنڈ اور بہار کو نشانہ بنایا۔پٹنہ ضلع میںتیز ہواؤں کے ساتھ ہی یہاں کل سے 90 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوچکی ہے ، جس کے نتیجے میں دارالحکومت کے مرکزی علاقوں سمیت متعدد حصوں میں بھاری پانی جمع ہو گیا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ایک انے مارگ واقع سنکلپ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ریاست میں سیلاب کی تیاریوں سے متعلق اراکین پارلیمنٹ اراکین کونسل اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ میں موصول تجاویز سے متعلق جائزہ میٹنگ کی ۔ اجلاس کے دوران عوامی نمائندوں نے اپنے ۔ اپنے علاقوں سے متعلق سیلاب سے قبل کاموں اور منصوبوں سے متعلق مشورے دیئے ۔ اس اجلاس میں متعلقہ چاروں محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرنسپل سکریٹری سکریٹری اور دیگر سنیئر افسران منسلک تھے ۔وزیر اعلیٰ نے عوامی نمائندوں کی تجاوزیر کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام محکمے کام کریں ۔