سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر میں پولی ٹکنیک اور آئی ٹی آئی کورسوں کو اَپ گریڈ کرنے کے حوالے سے پرائس واٹر ہائوس کو پرس( پی ڈبلیو سی ) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ اِن اِداروں میں پیش کئے جانے والے کورسوں اور ٹریڈس کو نئے سرے سے اَپ گریڈکرنے پر تفصیلی غور و خوض ہوا۔مشیر موصوف نے کہا کہ ہنرمندی پروگراموں اور کورسوں کے معیار اور مارکیٹ کی مطابقت کو بہتر بنانا وقت کا تقاضا ہے تاکہ ترقی پذیر صنعتی رُجحانات سے ہم آہنگ رہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ سکل ڈیولپمنٹ ہماری قوم کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے لازمی ہے ۔ اس لئے ہمارے نوجوانوں کے ہنر کو اَپ گریڈ کرنے اور دوبارہ ہنر پیدا کرنے کی اَشد ضرورت ہے جو ہمارے ملک کی آبادی کا بڑا حصہ ہیں۔مشیر بھٹناگر نے اِس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کووِڈ کے بعد اَپ گریڈ شدہ ہنروں کی خصوصیات درکار ہوں گی۔اُنہوں نے کہا کہ روزگار کے نئے مواقعوں کے لئے ہنر کی ضرورت ہوگی او رہمارے تربیتی مراکز کووِڈ کے بعد کے کام سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر لیس ہونے چاہئیں ۔ مشیر موصوف نے پی ڈبلیو سی کنسلٹنٹوں سے کہا کہ موجودہ آئی ٹی آئی اور پولی تکنیکوں کی پیش رفت
پر بھی غور کیا جانا چاہیئے ۔مشیر بھٹناگر نے نوجوانوں میں ہنر کی ضرورت کو اُجاگرکیا۔ اُنہوں نے پی ڈبلیو سی کنسلٹنٹوں سے کہا کہ وہ سکولوں اور کالجوں میں ایڈ ۔کورسز متعارف کرنے کے لئے محکمہ تعلیم کے ساتھ تعاون کریں۔