یو این آئی
نئی دہلی// ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس سمترا نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ایرانی کشتی کو قزاقوں کے قبضے سے آزاد کرایا اور یرغمال بنائے گئے 17 ملاحوں کو بھی بحفاظت بچا لیا۔یہ پیغام ملنے پر کہ ایک ایرانی پرچم والی کشتی کو قزاقوں نے گھیر لیا ہے ، آئی این ایس سمترا نے معیاری طریقہ کار کے مطابق فوری کارروائی کی اور کشتی کو گھیرے میں لے لیا۔ میرینز نے ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے کشتی کو ان کے قبضے سے چھڑا لیا اور یرغمال بنائے گئے تمام 17 ملاحوں کو بھی رہا کرایا۔ انڈین بحریہ کے بہادر جوانوں نے کشتی کا بغور معائنہ کیا اور پھر اسے اس کی منزل کی طرف روانہ کیا۔