جموں//وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسرمنوج کماردھرنے ڈوگری کو ریاست اورملک کافخرقراردیتے ہوئے جموں میں ہندوستانی آئین کے ڈوگری ترجمے کااجراء کیا۔اس دوران وائس چانسلرنے آئین کوڈوگری زبان میں ترجمہ کرنے والی پروجیکٹ ٹیم جوپروفیسر(ڈاکٹر)ارچنا کیسر ،شعبہ ڈوگری ،پرکاش پریمی ،یش پال نرمل اورنرمل وکرم کی قانونی ماہر (ڈاکٹر)اروندجسروٹیہ ،شعبہ قانون جموں یونیورسٹی کی نگرانی میںکاوشوں کوسراہا۔ قابل ذکرہے کہ ہندوستانی آئین کایہ پہلاترجمہ ہے جس کااجرا جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلرنے کیا۔ یہ ڈوگری ترجمہ لیجسلیٹیو ڈیپارٹمنٹ (آفیشل لینگویجز ونگ) وزارت قانون وانصاف نئی دہلی نے شائع کیاہے۔مقررین نے کہاکہ ڈوگری کے ہندوستانی آئین کے آٹھویں شیڈیول میں شامل ہونے کے بعدیہ ضرورت محسوس کی گئی کہ اسے ڈوگری زبان مین ترجمہ کیاجائے ۔اس دوران تقریب میں رجسٹرارجموں یونیورسٹی ڈاکٹرمیناکشی کیلم، اورڈاکٹردھرمیندرمنگوترہ بھی موجودتھے۔