ڈوڈہ //چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر اور کمشنر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ہردیش کمار ، جو ضلع کی ترقی کے انچارج سیکرٹری بھی ہیں ، نے ڈوڈہ کا دورہ کیا اور یہاں ڈی سی آفس ڈوڈہ کے کانفرنس ہال میں ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں اور مختلف اسکیموں کے نفاذ کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے ضلع کی تفصیلی پاور پوائینٹ پرذنٹیشن پیش کی جس میں ضلع کے مختلف اشاریوں /کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ۔ کمشنر سیکرٹری نے تمام انتظامی ایجنسیوں سے کہا کہ وہ تمام منظور شدہ کاموں کی ٹینڈرنگ میں تیزی لائیں جن کیلئے 30 نومبر کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ، اس کے علاوہ ان سے کہا گیا کہ وہ جاری کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں تا کہ وہ کام کے اختتام تک یا اس سے پہلے بیک وقت مکمل ہو جائیں ۔ کمشنر سیکرٹری نے ایگزیکٹو ایجنسیوں سے بھی کہا کہ وہ اپنے مسائل کو تفصیل سے پیش کریں اور اسے ان کے پاس پیش کریں تا کہ وہ مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بات کر سکیں ، اس کے علاوہ ان سے کہا کہ وہ سست روی کا شکار سیکٹر کے تحت منظور شدہ منسوبوں کی تکمیل کو آگے بڑھائیں ۔ کمشنر سیکرٹری نے منریگا ،14 ویں ایف سی ، پی ایم اے وائی جی اینڈ یو کے تحت جاری پروجیکٹوں کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے کام کاج کا جائیزہ لیتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے اے آر ٹی او کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آن لائین خدمات کو صحیح طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے ۔ مزید براں حادثات کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کمشنر سیکرٹری نے ضلعی سطح کی ٹرانسپورٹ کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ روڈ سیفٹی کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں تا کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ضلع کو فنڈز مختص کئے جائیں ۔ میٹنگ میں ڈی سی ڈوڈہ ، پرنسپل جی ایم سی ڈوڈہ ، اے ڈی سی ڈوڈہ ، اے ڈی سی بھدرواہ ، اے ایس پی بھدرواہ ، سی پی او ڈوڈہ ، پی او آئی سی ڈی ایس ، جی ایم ڈی آئی سی ، ایس ڈی ایمز اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔