ظفر اقبال
اوڑی// گھر کوٹ اوڑی میں پہلی جنوری کو آگ کی ایک واردات میں محمد دین بٹ ولد محمد یوسف کا ایک رہاشی مکان مکمل طور جل کر راکھ ہو گیا تھا اس واقعے کے دوران مکان میں موجود 4 سالہ ریحان احمد ولد محمد اکرم بٹ جھلس کرشدید زخمی ہو گیا تھا۔جسے پہلے ابتدائی علاج کے لئے سب ضلع اسپتال اوڑی منتقل کیا گیا گیا تھا مگر پھر اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ منتقل کیا گیا تھا جہاں سے اسے بہتر علاج و معالجے کے لئے بچہ اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا تھا مگر جمعہ کو یہ کم سن زندگی کی جنگ ہار گیا۔یہ خبر گاوں گھر کوٹ میں پھیلتے ہی کہرام مچ گیا اور نم انکھوں سے اسکو سپرد خاک کیا گیا۔