وجے پور//پویس کی جانب سے گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول گوڑا سلاتھیہ میں مفت کئیرئیر کونسلنگ نشست کا اہتمام کیا گیا ، تاکہ طلاب کو مناسب گائیڈنس فراہم ہو۔ایس ایس پی سانبہ ڈاکٹر کوشل شرما اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے ،جنھوں نے طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے انہیں زندگی میںمقصد رکھنے اور اس مقصد کو حاصل کرنے میں مناسب اقدام کرنے کی صلاح دی۔انہوں نے طلاب کو اپنے آپ کو اپنی دلچسپی اور قابلیت کے مطابق سمجھنے کی صلاح دی اور اپنے کئیرئیر کا انتخاب کرنے میںمناسب فیصلہ لینے کو کہا۔کئیر ئیر سلیکشن کے ٹپس کے بارے میںایس ایس پی سانبہ نے کہا کہ کئیرئیر کا صیح انتخاب کرنا زندگی کا ایک سب سے اہم فیصلہ ہوتا ہے ،جس کا زندگی پر کافی اثر پڑتا ہے۔انہوں نے اپنی زندگی میں اپنے ارادے کے مطابق مقصد بنانے اور وقت کا مناسب استعمال کرنے پر زور دیا۔انہوں نے شرکا کو یقین دلایا کہ پولیس ہمیشہ سے انکے تحفُظ اور سلامتی کے لئے ہے۔پروگرام میں تقریباً140 شرکا نے شرکت کی۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں ریٹائرڈ کرنل جسونت سنگھ سلاتھیہ، سرپنچ جتیندر سنگھ و دیگر سر پنچوں ،نائب سرپنچوں ، پنچوں اور سماجی کارکناں بھی شامل تھے۔