ہندوارہ//پہرو ہندوارہ میں جمعرات کوپہرو جونئرس اور ہانجی شاٹھ ہنکس کے مابین گولڈن کپ کا پہلا سمی فائنل مقابلہ کھیلا گیا۔ پہرو جونئرس نے مقررہ 16 اووروں میں7 وکٹوں کے نقصان پر152 رن بنائے ۔ہانجی شاٹھ ہنکس کی جانب سے طارق وانی، جاوید نائیکواور یاور وانی نے بالترتیب دو 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد شفیع نے بھی ندیم اکبر کی اہم وکٹ حاصل کر کے پہرو کو 152 رنوں تک محدود کردیا۔ہانجی شاٹھ نے جواب میں تاپڑ توڑ بلے بازی کی اور فائینل کیلئے جگہ بنائی ۔ شیخ عطیق اللہ بلطیف وانی ،محمد امین شیخ، اورانجئنئرمنظور احمد شیخ نے ٹیم ہنکس کا فائنل میں پہنچنے پر بالترتیب پانچ پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔زاہد ریاض کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔