گول// گول کے زوہدوپڈھیارمحلہ جات کے لوگوں نے گول پرتمولہ بائی پاس روڈ پر اہل و عیال لے کر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا جس دوران انہوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ کئی سالوں سے ان دو علاقوں میں بجلی کی شدید قلت پائی جا رہی ہے جس وجہ سے یہاں پر لوگ کافی پریشان ہیں ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی صرف بل بھیجتے ہیں لیکن بجلی نا کے برابر ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے جس وجہ سے اس کا سب سے زیادہ اثر بچوں کی پڑھائی پر پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو سال سے ہمیں ٹرخایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں الیکشن کے دن ہی لیڈر نظر آتے ہیں اور جھوٹے وعدے کر کے چلے جاتے ہیں اور ہمیں ڈسٹرکٹ پلان دکھاتے ہیں ہمیں پلان کی ضرورت نہیں ہمیں بہتر بجلی سپلائی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ناروا سلوک رکھا جا رہا ہے اور اس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اصل گول کا مقام اسی جگہ پر ہے لیکن ہمارے ساتھ ہی اس طرح کا سلوک کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جارہا ہے کہ ٹرانسفارمر آ رہا ہے لیکن کہاں ہے ٹرانسفارمر ۔ اس سلسلے میں جب ایگزیکٹیوانجینئر پی ڈی ڈی سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے اور ہمارے پاس کسی نے کوئی درخواست یا ڈیمانڈ نہیں دی ہے اور یہاں کے لئے کوئی ٹرانسفارمر سیکشن بھی نہیں ہے ۔ اس بیان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ صرف جھوٹے وعدے کئے جا رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر علاقے میں بجلی کی صورتحال کو درست نہیں کیاگیا تو اس کے خلاف مزید احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔