گول//ضلع رام بن کے گول پرتمولہ علاقے میں سرکاری ہسپتال کی ایمبولنس کو اْس وقت حادثے پیش ایا جب یہ ایمبولینس گاڑی رام بن سے ادویات لے کر گول کی طرف آرہی تھی گول سے تین کلومیٹر پہلے ایمبولینس گاڑی کو حادثہ پیش آیا بتایا جاتا ہے۔گزشتہ شب دس بجے کے قریب گول زیرو پوائنٹ کے مقام پرگاڑی تقریبا تیس میٹر نیچے جا گری جس میں ڈرائیور شدید زخمی حالت میں گول ہسپتال لایا گیا وہاں سے اسے جی ایم سی جموں منتقل کیاگیا یہ حادثہ رات دس بجے کے قریب پیش آیا مقامی لوگوں کی مدد سے ایمبولینس ڈرائیور کو ہسپتال پہنچایا گیا حیران کن بات ہے حادثہ کے دو گھنٹے بعد ہسپتال انتظامیہ موقع پر پہنچی مقامی لوگوں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور تشویش کا اظہار کیا۔وہیں اگردیکھاجائے تو گاڑی کی حالت بھی کافی خراب تھی جو ان جیسی خراب سڑکوں پر چلنے کی قابل نہیں ہیں۔