جموں //گورنمنٹ پالی ٹیکنیک میں بدھ کے روز کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا گیا ۔ورکشاپ کا اہتمام کالج کی جانب سے ٹائمز انسٹیچوٹ آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنکل سٹڈیز (TIMTS) کی جانب سے ابھرتے ہوئے انجینئروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے کیا گیا ، تاکہ ا نہیں حالیہ ٹیکنالوجی، روبوٹکس، مصنوعی انٹیلی جنس اور سافٹ سکلز کی جانکاری حاصل ہو ۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر ٹیکنکل ایجوکیشن ڈاکٹر روی شنکر شرما مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ورکشاپ سے طلاب میں نئی تکنیک کو فروغ ہوگا۔ خطبہ استقبالیہ میں ادارے کے پرنسپل انجینئر ارون بنگوترہ نے دونوں روبو ٹکس اور مصنوعی انٹیلی جنس پر زور دیا،تاکہ تکنیکی دنیا میں جاب کی اہمیت پر توجہ مرکوز ہو۔ وشال شرما اور دنیش گپتا نے وروکشاپ میں بطور ریسورس پرسن اپنے فرائض انجام دئے۔انہوں نے کالج کے طلاب سے اور تکنیک میں حالیہ رحجانات اور سافٹ سکلزکی ضرورت پر زور دیا ۔طلاب نے اس سلسلہ میںراست ڈیمانسٹریشن بھی دیکھا ۔ورکشاپ کے لئے انتظامات میکنکل انجینئرنگ کے ایچ او ڈی کے ایس بھٹی ،ا نجینئر صنم گپتا، انجینئر جسدیپ کور اور انجینئر اعجاز فاروق نے کیا تھا ۔ ورکشاپ میں جوائنٹ ڈاریکٹر ٹیکنکل ایجوکیشن محمد شفیع بٹ،ٹی پی او راجیش کھجوریہ ،انجینئر اندر جیت سنگھ ،انجینئرسنجے گپتا، انجینئر راجیش گپتا ،انجینئر ضیا الحق، انجینئر رتیکا وڈیرا و تمام ایچ و ڈئیز، طلاب اور عملہ نے شرکت کی۔