جموں // گورنمنٹ زنانہ کالج پریڈ گرائونڈ میں منگل کے روز (ایک پیشہ وارانہ سروس کمپنی) کے اشتراک سے کالج کے احاطہ میں ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں متعدد کالجوں نے شرکت کی ۔ورکشاپ کا مقصد جوان سال طلبا و طالبات کو ترغیب دیکر ان میں نئی سکل کا استعمال کرکے خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔اس موقعہ پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن طلت پرویز روہیلا مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے سٹارٹ اپس پر اپنانکتہ نگاہ پیش کیا اور اسے وقت کی ضرورت قرار دیا۔انہوںنے قومی اور بین الااقوامی مارکیٹ میں دستیاب روز گار کے مواقعوں پر روشنی ڈالی ۔اس سے قبل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر حلمہ اگروال نے اجلاس کا افتتاح خطبہ استقبالیہ سے کیا۔انہوں نے سٹارٹ اپ وینچرس اور اینٹر پرینور شپ پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ نوجوان اقتصادی چلینجوں کا سامنا کر سکیں ۔اسکے بعد ریسورس پرنسوں کی جانب سے موضو ع پربحث ومباحثہ کیا گیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ بھارت دنیا کے تین ممالک میں شمار ہے جہاں پر “Startup & Incubation Ecosystem” شروع کیا گیا ہے۔دوسری نشست میں جے کے ای ڈی آئی کے شیخ فیاض نے طلاب اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد فقط جانکاری حاصل کرنا ہی نہیں ہے بلکہ جانکاری کو عملی صورت دینا بھی ہے ،جسکے لئے انہیں 4Cs کے منتر کی جانکاری ہونی چاہیے۔تیسری نشست کا آغاز جے کے ای ڈی آئی کے رئیس منظور کی جانب سے لیکچر کے ساتھ کیا گیا ۔سیشن کا اختتام تجربہ اور ابھرتے ہوئے اینٹر پرینورس کے تبادلہ خیال کے ساتھ کیا گیا ۔ڈاکٹر پریتی دوبے نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔