جموں//گورنر ستیہ پال ملک کو آج یہاں راج بھون میں یونیورسٹی آف جموں کے شعبہ سوشالوجی کی سربراہ پروفیسر ابھا چوہان نے ایک کتاب ” جموں اینڈ کشمیر ۔ ایسیز اِن سوسائٹی ، کلچر اینڈ پالیٹکس “ پیش کی ۔گورنر نے پروفیسر چوہان کی اُن کاوشوں کو سراہا جن کے تحت اُنہوں نے اِس کتاب کی اِدارت کی اور اُن کے روشن مستقبل کے لئے دعا کی۔