مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے گورسائی علاقہ میں ایک 46سالہ شخص کی اپنے ہی گھر میں پنکھے کیساتھ لٹکی ہوئی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ گلزار حسین ولد وزیر محمد سکنہ گورسائی کی لاش پنکھے سے لٹکنے کی اطلاع اہل خانہ کی جانب سے فراہم کی گئی جس کے بعد گورسائی پولیس سٹیشن کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سب ڈسٹر کٹ ہسپتال مینڈھر پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا ۔ڈاکٹروں کی جانب سے نمونے حاصل کرنے کیساتھ ساتھ پولیس کی کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر تے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔اہل خانہ نے حدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ شخص کافی عرصہ سے بیمار تھا اور اس نے ذہنی تنائو کی وجہ سے خود کشی کرلی ہے ۔