جموں//موسیقی سے دلچسپی رکھنے والوں نے کشورکمار کی پیدائش سالگرہ پر نروانااکیڈمی نے کے ایل سہگل ہال میں منظم موسیقی پروگرام میں نامور گلوکار کشور کمار کے مقبول گیتوں کا اثرآج بھی لوگوں میں پایاجاتاہے۔پروگرام کے شروعاتی دور میں نویش نے’’ اے میرے دل کے چین’’ نے پیش نظارہ کی پیشکش کی ہے اوربڑے توانائی کے ساتھ اپنی جادوائی آواز میںموجود سامعین کے نازک دل جیت لئے۔ اس کے ساتھ شام غم کو دورکرتے ہوئے نندنی گپتا اورسدیش گپتا نے ’’ یہ راتیں یہ موسم‘‘ جیسا کا فی دلکش گیت کو میٹھی زبان سے پیش کرتے ہوئے لوگوں کے دلوں پر قابو پالیا۔ یہ ایک ایسا لمحہ بیان ہوا جس کی کسی کو کلپنا تک نہیںتھی ۔ اہتمام کئے گئے جادوائی تفریح پروگرام میں مزید کئی اورکشور کے مقبول ترین گانوں کی میٹھی دھن کے ساتھ پیش کئے گئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی اربن کے جنرل سیکرٹری گورو گپتا بطورمہمان خصوصی کے طورپرموجود رہے جبکہ پرنسپل جودمل پبلک سکول ترلوک سنگھ بسٹ میزبانی کرتے رہے علاوہ ازیںبھارت بھوشن اور آرسی پوری جودھامل پبلک سکول سے وابستہ اراکین بھی خاص مہمان تھے۔ اس موقع پر گورو گپتا نے کلب کے کاوشوں کی تعریف کی اورامید ظاہرکی ہے کہ اس قسم کی موسیقی دوسرے مقامات پربھی ہونی چاہیئے تاکہ لوگ گلوکاری اورگلوکاروں کی کارگردگی کے بارے میں لوگ روشناس اورلطف اندوز ہوسکے۔ انہوںنے گلوکارو ں کی کارگردگی پراطمینا ن کااظہارکرتے ہوئے ان کے مستقبل اوراچھی قسمت کی خواہش کی ۔ اس طرح سے کشورکار کی پیدائش سالگرہ پر گلوکاروں کی جادوائی تفریح پروگرام سے کے ایل سہگل ہال میںکشور کے مقبول ترین نغموں کا اثر سامعین پر بے جوڑ سنگم کے طورپر دیکھنے کو ملا اور جو کافی رونما روشن بھی ہوئے۔