سرینگر// محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی ،جس دوران بالائی علاقوںکے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیںہوئیں۔ وادی کے شمال و جنوب میں واقع دیگر اضلاع میں بھی تازہ بارشیں ہوئی ہیں جس میں شوپیان ،کپواڑہ اور دیگر کئی اضلاع شامل ہیں۔مجموعی طور پر پوری وادی کے میدانی علاقوں میں بارشوں سے رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں بھاری اضافہ دیکھنے کو ملا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی میں آئندہ 24گھنٹوں تک مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بارشیں بھی ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خراب موسمی صورتحال 7مئی کی شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 7مئی تک بارش ہو سکتی ہے اور اس کے بعد موسم میں تبدلی آئے گی ۔