سرینگر//گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے طلباء جنہوں نے ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اور ٹکنالوجی حکومت ہند کے ذریعہ اس سال INSPIRE MANAK ایوارڈ حاصل کیا ،کی کل سکول کی طرف سے عزت افزائی کی گئی ۔ایڈیشنل ڈویژنل کمشنر عادل احمد بٹ اور ایس ایس پی سیکورٹی نگہت امان تقریب پر ان طلباء کو مبارکباددی۔اپنے جدید منصوبوں میں مزید بہتری لانے کے لئیان طلباء کوفی کس 10ہزار روپے انعام سے نوازا گیا۔