بانڈی پورہ/عازم جان / ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ وسیم راجہ نے ہفتہ کو سنو کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اور وادی گریز میں موسم سرما کے کھیلوں کو فروغ دینے کی کوشش میں اسنو کرکٹ میچ میں حصہ لیا۔گریز میں گزشتہ کئی سالوں سے سنو کرکٹ کھیلی جا رہی ہے اور مقامی نوجوانوں اور ایڈونچر/سردی کے کھیلوں کے شائقین میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں وادی گریز کی سرمائی سیاحت کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔