نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کی گرن پتراڑی کی جانب جانے والی رابطہ سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پانچ سو سے زائد کنبوں کو دوران آمد ورفت مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو تنقید کانشانہ بناتے ہو ئے کہاکہ رابطہ سڑکوں معیاری بنانے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھایا جارہا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ کئی عرصہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک پر محکمہ کی جانب سے بجری بچھائی گئی تھی تاہم اس کے بعد تار کول نہیں بچھائی جاسکی جس کی وجہ سے اب سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے گزشتہ 15برسوں سے علاقہ کی عوام کو دوران آمد ورفت مسائل کا سامنا کرناپڑرہا ہے لیکن محکمہ سے رجوع کرنے کے باوجود بھی کوئی عملی کام نہیں کیا جاسکا ہے ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ رابطہ سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے 3ہزار سے زائد کی آباد ی مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ رابطہ سڑک کو جلدازجلد مکمل کیا جائے تاکہ ان کی دقتیں کم ہو سکیں ۔