سری نگر//آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے زیراہتمام کل گرلز ہائر سکینڈری سکول امیراکدل میں زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر زون بٹہ مالو کی جانب سے ایک میگا یوگا پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں150 طلباء نے بڑے جوش و خروش اور عزم کے ساتھ حصہ لیا۔ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر سرینگر نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوگا زندگی کا ایک طریقہ ہے اور صحت مند دماغ اور جسم کے لیے اس پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر نے میگا یوگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے فزیکل ایجوکیشن کے عملے کو سراہا۔